مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں ہونے والی امریکی فضائی کارروائی میں افغان طالبان کے سینئر کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں ملا عبدالسلام آخوند سمیت 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملا عبدالسلام اخوند کچھ دن کے سفر کے بعد دشتے آرچی کے علاقے میں اپنے گھر میں ٹھہرے تھے کہ ڈرون کے ذریعے سے میزائل فائر کیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق ملا اخوند میٹنگ میں شریک تھے جب انھیں نشانہ بنایا گیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی ملا اخوند کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 فروری 2017 - 10:49
افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں ہونے والی امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سینئر کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔