امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سالانہ پریس ڈنرمیں شرکت نہ کرنے کااعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سالانہ پریس ڈنرمیں شرکت نہ کرنے کااعلان کردیا ہے۔ وائٹ ہاوس کوکورکرنےوالےصحافیوں کےاعزازمیں عشائیہ29 اپریل کوہوگا۔تقریب میں سیاسی شخصیات، فنکاراورصحافی شرکت کریں گے۔
امریکی صدر کےمیڈیا سے تعلقات کشیدہ ہیں،ڈونلڈٹرمپ نے میڈیا کو عوام دشمن قراردیاتھا جبکہ جمعہ کووائٹ ہاؤس نےبعض میڈیااداروں کو معمول کی بریفنگ میں شرکت سےروک دیاتھا۔سی این این، بی بی سی ،نیویارک ٹائمز،پولیٹیکو،لاس اینجلس ٹائمزاوربزفیڈکوشرکت سےروکاگیا تھا ۔