مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کی سرحد کے قریب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 15 عراقی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اردن کی سرحد کے قریب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے گھات لگا کر عراقی بارڈر فورسز کے 15 اہلکاروں کو قتل کردیا بارڈرفورس کے حکام نے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور اردن میں آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی طربیبل گزرگاہ کے قریب کا حصہ صوبہ الانبار میں آتا ہے اور یہاں عراقی سکیورٹی فورسز کے دستے موجود رہتے ہیں۔ داعش کے دہشت گردوں نے بارڈر فورسز پر حملے میں بارود سے بھری گاڑیوں اور خود کش بمبار استعمال کیے جس میں 15 اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔ حملے میں 20 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی امدادی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 فروری 2017 - 17:05
اردن کی سرحد کے قریب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 15 عراقی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔