مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے سرحدی شہر الباب میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کل ترکی نے اعلان کیا تھا کہ اس کی فوجوں اور شامی حکومت کے مخالف باغیوں نے الباب پر قبضہ کرلیا ہے اور الباب کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق دھماکہ کار بم کے ذریعہ کیا گیا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زحيم ہوگئے ہیں۔ترکی کی شام میں منافقانہ پالیسی جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 فروری 2017 - 12:11
شام کے سرحدی شہر الباب میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔