پاکستانی فوج کی جانب سے افغانستان کی سرحد پر گولہ باری میں 2 انتہائی مطلوب وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں لاہور حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ڈان کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے افغانستان کی سرحد پر گولہ باری میں 2 انتہائی مطلوب وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں لاہور حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں افغان بارڈر پر گولہ باری کی جس میں 2 انتہائی مطلوب وہابی دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اورکالعدم جماعت الاحرار سے ہے جب کہ ان میں ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد وجیہہ اللہ الیاس لاہور خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وجیہہ اللہ پاکستان میں دشمن ایجنسیوں کا معاونت کار تھا جو پہلے بھی پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا وہابی کالعدم جماعت الاحرار کا دوسرا دہشت گرد حکمت عرف قاری زبیر ہے جو افغانستان میں جماعت الاحرار کے ٹرانزٹ کیمپ کا انچارج تھا جب کہ پاکستان کی دشمن ایجنسیوں کا رابطہ کار بھی تھا۔