مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے غوثیہ کالونی سے20 سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔
ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد کی سربراہی میں چھ مختلف تھانوں اورریپڈ رسپانس فورس پولیس نے سینٹرل جیل کے اطراف کی آبادی میں سرچ آپریشن کیا ۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
آپریشن میں بائیو میٹرک مشین کا بھی استعمال کیا گیا جس کے ذریعے پکڑے گئےافراد کی شناختی دستاویزات کی تصدیق کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا جبکہ شناختی دستاویزات کی عدم موجودگی پر20 کے قریب افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ۔
اجراء کی تاریخ: 23 فروری 2017 - 11:51
پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے غوثیہ کالونی سے20 سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔