کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکہ سے غیر قانونی طور پر کینیڈا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو روکا نہیں جائے گا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکہ سے غیر قانونی طور پر کینیڈا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو روکا نہیں جائے گا ۔
 پارلیمنٹ سے خطاب میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا کھلی سرحدی پالیسی پر یقین رکھتا ہے کیونکہ ہمیں اپنے امیگریشن سسٹم پر اعتماد ہے اور کینڈین حکومت ان لوگوں کی مدد کرتی ہے جو تحفظ کی تلاش میں یہاں آتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے کینیڈا میں داخل ہونےو الے تارکین وطن کو قبول کرنے کی پالیسی برقرار رکھیں گے لیکن ہم ایسے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ ہمارے اپنے عوام محفوظ رہیں ۔
امریکہ سے آ کر کینیڈا میں پناہ حا صل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ ماہ 452 افراد کینیڈا پہنچنے جبکہ جنوری 2016 میں یہ تعداد د صرف 137 تھی۔