مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چترال میں شدید برفباری کے باعث برفانی تودا گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چترال میں لواری ٹنل کے قریب برفانی تودہ مزدوروں کے کیمپ پر گرنے سے 15 افراد دب گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملبے سے 6 افراد کی لاشوں کے ساتھ 7 کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے سے نکالے گئے 7 افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر کو طبی امداد کے لئے دیر منتقل کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لواری ٹنل کے قریب جاری امدادی کارروائیوں میں شرکت کرنے کے لئے پاک فوج کے دستے بھی پہنچ چکے ہیں اور جوانوں کی مدد سے برفانی تودے کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے جب کہ ملبے تلے 2 افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 فروری 2017 - 17:36
پاکستان کے علاقہ چترال میں شدید برفباری کے باعث برفانی تودا گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔