مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 3 مطلوب وہابی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پرسکیورٹی فورسز نے ناکے پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تینوں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے کلاچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مقبول، شفیع اورسعد کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے حملہ آور متعدد کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تهے جبکہ صوبائی حکومت نے مقبول نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے 10 لاکھ روپے انعام مقررکر رکھا تھا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل درگاہ لعل شہباز قلندرمیں ہونے والے خودکش حملے میں 88 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہیں جبکہ حملے کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2017 - 13:47
پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 3 مطلوب وہابی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔