مہر خبرساں ایجنسی ن کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خآرجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے دفاعی میزائل سسٹم کے بارے میں اسرائيلی وزير اعظم کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیارعلاقائي اور عالمی امن کے لئے شدید خطرہ ہیں جبکہ اسرائيل کے جنگي جنون سے بھی سبھی آگآہ ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس سیکڑوں ایٹمی ہتھیار اور بیلسٹک میزائل موجود ہیں جب وہ ایران کے دفاعی میزآئل سسٹم کے بارے میں جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہا ہے ۔ جواد ظریف نے کہا کہ اسرائيل کی تاریخ جارحیت سے بھری پڑی ہے۔