پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورمیں مال روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے سہولت کار انوار الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورمیں مال روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے سہولت کار انوار الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور دہشت گردی کے واقعے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،خودکش بمبارکا تعلق بھی افغانستان سے تھا،لاہورخود کش دھماکے کے سہولت کار انوار الحق کوگرفتار کر لیا گیا،افغانستان کی طرف سے دہشت گردی کا ہونا بہت سنجیدہ معاملہ ہے، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے۔ بعض ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جن میں وہابی مدارس اور ادارے بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں صرف وہابی نظریات کے لوگ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں وہابی دہشت گردوں نے پاکستان، افغانستان، عراق، شام یمن اور لیبیا میں خون کا کھیل شروع کررکھا ہے وہابی دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی پشتپناہی حاصل ہے۔