مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں افغان فوجی اہلکار بینک سے تنخواہ لینے پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں خواتین و بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد گروہ طالبان نے قبول کرلی جس کا صوبے کے بڑے علاقے پر پہلے سے قبضہ ہے اور وہ کئی بار لشکر گاہ پر قبضے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 فروری 2017 - 12:42
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔