مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر کرکوک کے جنوب مغرب میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 15 عراقی شہریوں کو زندہ زندہ آگ میں جلا دیا ہے خونخوار وہابی دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سےبتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے الشجرہ گاؤں کے تین خاندانوں کے 15 افراد کو آگ میں زندہ جلا دیایہ علاقہ کرکوک کے جنوب مغرب میں 55 کلو میٹر دور واقع ہے۔ ان افراد کو داعش کے زیر کنٹرول علاقہ سے فرار کرنے کے جرم میں جلایا گيا ہے۔ داعش نے اس علاقہ کے لوگوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے داعشی خلافت والے علاقہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تو انھیں آگ میں جلا دیا جائے گا یہ علاقہ ابھی داعش کے قبضہ میں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 فروری 2017 - 12:18
عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے شہر کرکوک کے جنوب مغرب میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 15 عراقی شہریوں کو زندہ زندہ آگ میں جلا دیا ہے خونخوار وہابی دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سےبتایا جاتا ہے۔