امریکی پولیس نے امریکہ کی 6 ریاستوں میں دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کے خلاف بڑاکریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے دوران سیکڑوں مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹر پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پولیس نے امریکہ کی 6 ریاستوں میں دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کے خلاف بڑاکریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے دوران سیکڑوں مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک،لاس اینجلس،اٹلانٹا،شکاگو،شمالی اورجنوبی کیرولائنامیں گھروں اوردفاترپرچھاپے مارے گئے ، جن میں دستاویزات نہ رکھنےوالےسیکڑوں تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا۔
 اطلاعات کے مطابق حراست میں لیےجانیوالےامیگرینٹس میں ایسےافرادبھی شامل ہیں جن کاکوئی مجرمانہ ریکارڈنہیں۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دستاویزات نہ رکھنے والے30لاکھ افرادکوامریکہ سےنکالنےکابیان دیاتھا۔ ٹرمپ نے سابق صدراوبامہ دورکی پالیسی تبدیل کرتےہوئےمجرم امیگرینٹس کوترجیحی بنیادوں پرنکالنےکی راہ بھی ہموارکردی تھی۔