امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کے فیصلے کو معطل کرنے والے ججوں کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے ججوں کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کے فیصلے کو معطل کرنے والے ججوں کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے ججوں کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق سان فرانسیسکو کی عدالت کی جانب سےسفری پابندی کے فیصلے کی معطلی کو برقرار رکھنے والے تین ججوں کی سکیورٹی میں اضافہ ، ان ججوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد کیا گیا ہے ۔مقامی پولیس نے اپنی پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ججوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے۔