مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ دسمبر 2015 سے شروع ہونےوالی کشیدگی کے باوجود پاکستان سے سفارتی سطح پر تعلقات قائم ہیں ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگرکرنے کی پاکستانی کوششوں کو غیر مؤثر کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق لوک سبھا کو دئیے گئے تحریری جواب میں بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ اوراڑی حملے کے باوجود پاکستان سے سفارتی تعلقات برقرارہیں۔کشیدگی کے باوجود دونوں جانب سے ہنگامی نوعیت کے انسانی مسائل سے نمٹنے کے لیے سفارتکاروں کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 فروری 2017 - 17:08
ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ دسمبر 2015 سے شروع ہونےوالی کشیدگی کے باوجود پاکستان سے سفارتی سطح پر تعلقات قائم ہیں ۔