پاکستان میں 10 فروری سے 36 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز ہورہا ہے جن روس، چین، ایران ، امریکہ بھی شامل ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں 10 فروری سے  36 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز ہورہا ہے جن روس، چین، ایران ، امریکہ بھی شامل ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق روس پہلی بار پاکستان میں فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔ کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران  کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ بحری امن مشقوں میں چین، امریکہ، سعودی عرب اور ایران سمیت 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے اور ان مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی، بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔ جس میں شرکت کے لئے 70 سے زائد ممالک کے مندوبین کو دعوت دی گئی ہے۔ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ بحری امن مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔