مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزير داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ہندوستان کے ساتھ تھا اور اسکے ساتھ ہی رہے گا ، دنیا کی کوئی بھی طاقت اسےہندوستان سے الگ نہیں کرسکتی۔ ہندوستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر ریفرنڈم چاہتا ہے لیکن اسے یہ دیکھنے کے لئے پاکستان میں ایک ریفرنڈم کرانا چاہئے کہ کیا اس کے اپنے لوگ اسی ملک میں رہنا چاہتے ہیں یا بھارت میں ضم ہونا چاہتے ہیں؟ ذرائع کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے ضلع ہردوار میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ اب پاکستان کشمیر پر ریفرنڈم چاہتا ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ کشمیر ہندوستان کے ساتھ تھا اور اسکے ساتھ ہی رہے گا ،کوئی بھی طاقت اسے تبدیل نہیں کرسکتی،پاکستان کویہ دیکھنے کیلئے اپنے ملک میں ایک ریفرنڈم کرانا چاہیے کہ کیا پاکستانی عوام پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں یا ہندوستان کے ساتھ ضم ہوناچاہتے ہیں؟۔راجناتھ سنگھ نے پاک ہند دوطرفہ تعلقات کی خرابی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان ہمیشہ پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ صرف اسلام آباد ہی ہے جو ان تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہا ہے اسے دہشتگردوں اور کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کرنے والوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 فروری 2017 - 19:56
ہندوستان کے وزير داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ہندوستان کے ساتھ تھا اور اسکے ساتھ ہی رہے گا ، دنیا کی کوئی بھی طاقت اسےہندوستان سے الگ نہیں کرسکتی۔