مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی ریسلنگ ٹیم پر ويزا پابندی کو ختم کرتے ہوئے امریکی ریسلنگ ٹیم کو ويزا صادر کرنے کی اجازت دیدی ہے ایران کی کشتی فیڈریشن نے ایرانی وزارت خارجہ سے امریکی ٹیم کے لئے ویزا صادر کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سات مسلم ممالک کے شہریوں پر ویزے کی پابندی کے اقدام کے جواب میں ایران نے بھی امریکی ریسلنگ ٹیم کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی شہریوں کے ویزوں پر پابندی کے ایگزیکٹیو آرڈر کے جواب میں ایران نے بھی امریکی ریسلنگ ٹیم کوفری سٹائل ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت سے روک دیا تھا ۔ ایران نے اس حوالے سے امریکی دباﺅ برداشت نہ کرنے اور ٹرمپ کے اقدامات کا فوری اور اسی شدت سے جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن امریکی صدر کے حکم کے معطل ہونے اور سات مسلم ممالک کے شہریوں کی دوبارہ امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت کے بعد ایران نے بھی امریکی ٹیم پر پابندی ختم کردی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 فروری 2017 - 12:18
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی ریسلنگ ٹیم پر ويزا پابندی کو ختم کرتے ہوئے امریکی ریسلنگ ٹیم کو ويزا صادر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔