اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان امریکی شہریوں اور کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کرے گا جو دہشت گرد تنظیمیوں کو بنانے اور ان کی معاونت میں ملوث ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان امریکی شہریوں اور کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کرے گا جو دہشت گرد تنظیمیوں کو بنانے اور ان کی معاونت میں ملوث ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کے جواب میں ایران بھی بعض امریکی شہریوں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرے گا جو خطے میں دہشت گرد تنظیمیوں کو بنانے اور ان کی حمایت میں ملوث ہیں۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پابندی کی زد میں آنے والے امریکی شہریوں اور کمپنیوں کی فہرست  عنقریب جاری کی جائے گی۔ واضح  رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزارت خزانہ نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ایران کی 13 شخصیات اور 12 کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔