امریکی ریاست ٹیکساس کے دارحکومت آسٹن میں سالانہ ٹیکساس مسلم کیپٹل ڈے کے موقع پر ہزاروں مسلمان مرد و خواتین نےریاست ٹیکساس کی قانون ساز اسمبلی بلڈنگ کے سامنے زبردست مارچ کیا اور اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے دارحکومت آسٹن میں سالانہ ٹیکساس مسلم کیپٹل ڈے کے موقع پر ہزاروں مسلمان مرد و خواتین نےریاست ٹیکساس کی قانون ساز اسمبلی بلڈنگ کے سامنے زبردست مارچ کیا اور اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی مذمت کی۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں 2015ء سے ریاست کے دارحکومت آسٹن میں مسلم کیپٹل ڈے منایا جاتا ہے تاہم اس بار اس ڈے کے موقع پر ریاست ٹیکساس سے ہزاروں مرد و خواتین نے اس ڈے میں بھر پور طریقے سے شرکت کی اس موقع پر امریکی مسلمانوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی مذمت کی اور ریاست کی اسمبلی کے باہر مارچ کیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس کی قانون ساز اسمبلی بلڈنگ کےسامنے مارچ کے شرکاءسے مسلمان رہنمائوں اور ڈیموکرٹیک پارٹی کے منتخب نمائندوں جس میں کرس ٹرنر،وکٹوریا، سیسلیا اسرائیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ کے 7مسلمان ممالک کے مسلمانوں کی امریکہ داخلے پر پابندی کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ وقت ہماری ریاست اور ملک کیلئے انتہائی خطر ناک ہے۔
اس موقع پر مقامی امریکی مرد و خواتین نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مسلمانوں کو اپنے گھیرے میں لے کر ان سے محبت کا اظہار کیا، مقامی امریکیوں کا کہنا تھا کہ ہم سب امریکی ہیں جبکہ مذہب یا رنگ و نسل کی بنیاد پر ہم کسی کو ایسے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جو امریکی رواداری اور اصولوں کے خلاف ہیں ۔