مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل جنگ سے فرار کرنے والے تین داعشی کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔
عراق کے صوبہ نینوا کے حکام کے مطابق داعش کی نام نہاد شرعی عدالت نے موصل جنگ سے فرار کرنے والے تین داعشی کماںڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ابوطلحہ شامی، حسن القحطانی اور ابوقتادہ العراقی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق داعش نے اپنے ہی دہشت گردوں کو الدواسہ علاقہ میں ہلاک کیا ہے۔