مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نسل پرستانہ پالیسی کے خلاف برطانیہ میں بھی عوام سڑکوں پرآگئے ہیں برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور گلاسگو میں ہزاروں افرادنےامریکی صدر کے خلاف مارچ میں حصہ لیا ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف حکمنامے کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف حکمنامے کیخلاف نعرے درج تھے۔
ادھر برطانوی پارلیمنٹ میں بھی متنازع آرڈر کے بعد ٹرمپ کی برطانیہ آمد روکنے کےلیے زبردست بحث جاری ہے ۔برطانوی وزیرخارجہ نے احتجاج کونظرانداز کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سفری پابندیوں کے فیصلے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ادھرتارکین وطن ،شامی مہاجرین اور مسلمانوں کے حوالے سے سخت فیصلے پر برطانیہ میں جاری آن لائن پٹیشن پر دستخطوں کی تعداد بھی17 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 فروری 2017 - 17:55
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نسل پرستانہ پالیسی کے خلاف برطانیہ میں بھی عوام سڑکوں پرآگئے ہیں برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور گلاسگو میں ہزاروں افرادنےامریکی صدر کے خلاف مارچ میں حصہ لیا ہے۔