امریکی ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس کے ایئر پورٹ پر مقامی مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے،یہ احتجاج مسلمان ممالک سے آنے والے ان افراد کو حراست میں رکھے جانے پر کیا جارہا ہے جو قانونی طور پر امریکہ پہنچے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس کے ایئر پورٹ پر مقامی مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے،یہ احتجاج مسلمان ممالک سے آنے والے ان افراد کو حراست میں رکھے جانے پر کیا جارہا ہے جو قانونی طور پر امریکہ پہنچے تھے۔گزشتہ روز مسلمان ممالک سے آنے والے افراد کی فیملی کے کئی افراد کو امریکی امیگریشن حکام نے اپنی حراست میں لے لیااور با وجود نیو یارک کی عدالت کے حکم امتناع جاری کرنے کے ان افراد کو تاحال حراست میں رکھا ہوا ہے۔

امیگریشن حکام کا موقف ہے کہ عدالتی احکامات صرف نیو یارک کے لئے تھے جو ٹیکساس کے ایئر کےلئے نہیں،تاہم متاثرین کی جانب سے احتجاج جا ری ہے اور احتجاج کرنے والوں کی تعداد بڑھتے ہو ئےسینکڑوں تک جا پہنچی ہےجو نعرےلگا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کر رہے ہیں۔

ہیوسٹن ایئر پورٹ پرکانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہےجس میں ان کا کہنا تھاکہ یہ اقدامات امریکہ کے لئے مناسب نہیں ہیں،جبکہ کانگریس کے رکن مارک ویسی نےڈیلس ایئر پورٹ پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔