پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن اقدامات سےدہشت گردوں کوفائدہ پہنچےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن اقدامات سےدہشت گردوں کوفائدہ پہنچےگا۔ اسلام آباد میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اسلام دشمن اقدامات سے دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا، دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مناسب نہیں، دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا، امریکی ویزا پابندی سے دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگڑے گا لیکن دہشت گردی کے شکار لوگوں کی مشکلات میں ضرور اضافہ ہوگا۔ 2015 میں واشنگٹن میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ان سمیت 60 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اگر دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں بین الاقوامی طور پر متحد اور متفق ہونا ہوگا اور اس کے لیے ضروری ہے دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑاجائے، دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار بھی مسلمان ہوئے ہیں، دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب مسلمان بستے ہیں، ان میں سے چند ہزار بھٹک جائیں تو ڈیڑھ ارب کو سزا نہیں دی جاسکتی۔ ذرائع کے مطابق صرف سعودی عرب سے منسلک وہابی نظریہ کے لوگ دہشت گردانہ کارروائیوں ميں ملوث ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے اچھے اور دوستانہ روابط ہیں  اور امریکہ نے سعودی عربکا نام 7 ملکوں کی فہرست میں شامل نہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ خود بھی دہشت گردوں کا حامی ہے اور وہ بھی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھون پریشان افراد کو پریشان کررہا ہے۔