مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہو کر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) اور شہداء کے ساتھ تجدید عہد کیا ہے۔
صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور اس کے بعد شہداء کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی اور انھیں خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی بھی موجود تھے۔