پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایران نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیا ہے اورامریکیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جو ایرانی قوم کی خودداری اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونےکا نمونہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایران نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیا ہے اورامریکیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جو ایرانی قوم کی خودداری  اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونےکا نمونہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانیون پر بھی پابندی عائد کریں تاکہ پاکستانی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی تلاش و کوشش کریں۔ ساہیوال میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بنے ہیں یہ سننے میں آرہا ہے کہ شاید پاکستانیوں کو امریکہ کے ویزے ہی نہ ملیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں تو ایک طرح سے دعاگو ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ واقعی پاکستانیوں کے ویزے روک دے اور میں ایسا اس لیے چاہتا ہوں کہ ایسا ہونے کے بعد ہم اپنے ملک کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گےاور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجائیں۔