اجراء کی تاریخ: 29 جنوری 2017 - 13:54

عراقی فضائیہ نے تلعفر علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 62 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوکرجہنم پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے تلعفر علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 62 وہابی دہشت گرد  ہلاک ہوکرجہنم پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی جنگی طیاروں نے عراق کے صوبہ نینوا میں تلعفر کے علاقہ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 62 دہشت گرد ہلاک اور ان کی 4 گاڑیاں اور متعدد راکٹ لانچر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔