مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مسلم ممالک اور پناہ گزینوں پر پابندی کے خلاف نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ کے باہر کئی گھنٹوں سےسیکڑوں افراد کا احتجاج جاری ہے۔مظاہرین میں نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس اورامریکن فیڈریشن آف ٹیچرز کے ملازمین بھی شامل ہیں ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سائن بورڈز اٹھارکھے ہیں جن پر درج ہے "تارکین وطن کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں آنے دیا جائے، کوئی نفرت نہیں ، کوئی خوف نہیں۔ ادھر امریکہ کی مقامی دو عدالتوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے پناہ گزینوں کے بارے میں احکامات کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جنوری 2017 - 12:32
امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مسلم ممالک اور پناہ گزینوں پر پابندی کے خلاف نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ کے باہر کئی گھنٹوں سےسیکڑوں افراد کا احتجاج جاری ہے۔