مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک ہندوستانی استانی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پر فائرنگ کرنے کی وجہ سے سکول سے برطرف کردیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں اپنی خدمات سر انجام دینے والی ہندوستانی ٹیچر پائل مودی نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ویڈیو میں ایک بڑی سکرین پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو نشر ہورہی ہے اور خاتون ٹرمپ پر واٹر گن سے پچکاریاں مار رہی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 29 جنوری 2017 - 12:16
امریکہ میں ایک ہندوستانی استانی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پر فائرنگ کرنے کی وجہ سے سکول سے برطرف کردیا گیا ہے۔