مہر خبررسان ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں عرب جاہلیت دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقہ شکر گڑھ میں ایک پاکستانی شہری اپنی دو بچیوں کو زندہ دفن کردیا۔ اطلاعات کے مطابق شکر گڑھ کے نواحی علاقے دین پور کا رہائشی شخص غربت سے تنگ تھا اور گزشتہ رات 2 بجے اپنی دو بچیوں کو خاموشی سے اپنے ساتھ گھر سے باہر لے گیا، جب گھر واپس آیا تو اہلیہ نے اسے بتایا کہ دونوں بیٹیاں گھر پر نہیں ہیں جس پر اس نے بتایا کہ وہ دونوں بیٹیوں کو ساتھ لے کر گیا تھا اور اس نے دونوں کو نالہ بہی کے قریب زندہ دفنا دیا ہے۔ بچیوں کی ماں کی اطلاع پر جب رشتہ دار اور دیگر اہل محلہ نے نشاندہی کی گئی جگہ سے بچیوں کو نکالا تو 7 سالہ مریم دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو چکی تھی جب کہ 11 سالہ زینب کی حالت تشویشناک حالت تھی، مقامی افراد نے زینب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شکر گڑھ منتقل کیا، جدید سہولیات کی کمی کے باعث ڈاکٹروں نے پہلے بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال اور پھر وہاں سے لاہور بھجوا دیا۔ادھر واقعہ کے بعد سے متاثرہ بچیوں کی ماں صدمے سے نڈھال ہے اور اسے غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 جنوری 2017 - 23:03
پاکستان میں عرب جاہلیت دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقہ شکر گڑھ میں ایک پاکستانی شہری اپنی دو بچیوں کو زندہ دفن کردیا۔