پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمنی کی سفیر اینا لیپیل نے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمنی کی سفیر اینا لیپیل نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمن سفیر اینا لیپیل کی ملاقات راولپنڈی میں ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جرمن سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ  اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گيا۔