مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں ایک دو منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
امدادی ذرائع کے مطابق دھماکے کے فورا بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنھوں نے ایک شدید زخمی کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو منزلہ عمارت صد در صد تباہ ہوگئی جبکہ اس کی ساتھ واقع عمارت کو بھی 45 فیصد نقصان پنہچا ہے ۔ طبی ذرائع کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی جبکہ دو افراد دھماکے کی آواز سن کر خوفزدہ ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے۔