شام میں ترک فضائیہ کی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے65 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ترکی اس سے قبل داعش دہشت گردوں کو مدد اور ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  شام میں ترک فضائیہ کی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے65 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ترکی اس سے قبل داعش دہشت گردوں کو مدد اور ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔ پانچ ماہ قبل ترک حکومت نے ملکی سرحد سے متصل شامی علاقوں میں فوجی کارروائی شروع کی تھی جس کا مقصد داعش اور دوسری وہابی دہشت گرد تنظیموں کے کارکنوں کو ترکی میں داخل ہونے سے روکنا تھا۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گرد کے زیر قبضہ شمالی شامی شہر الباب کا کئی ہفتوں سے محاصرہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے امریکہ، سعودی عرب، قطر اور اسرائیل کے ساتھ ملکر کر شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے داعش ، القاعدہ اور دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں کی بھر پور مدد کی ۔ شام میں جب دہشت گرد اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکے تو مذکورہ ممالک نے اپنی  پروردہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ اب دہشت گردوں کے حامی ممالک دہشت گردوں کے وقتی طور پر خلاف ہوگئے ہیں۔