مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ پاک فوج سرحد پار سے ہر قسم کےخطرے سےنمٹنےکی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیرمیں سکیورٹی ، ترقیاتی منصوبوں اور تعلیم کا معیار بہتر بنانے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی فوج تمام خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 جنوری 2017 - 18:00
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ پاک فوج سرحد پار سے ہر قسم کےخطرے سےنمٹنےکی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔