مہر خبررساں ایجنسی نےدنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اطلاعات مطابق حریت رہنماسید علی گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کو فعال بنایا جائے،،ایسے شخص کو لایا جائے جو کشمیر کے حالات سے واقف ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر کمیٹی کو فعال نہیں بنایا جائے گا تو مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لانے میں کامیابی نہیں ملے گی،پاکستان کے عزم کااندازہ کشمیر کمیٹی سے لگایا جاسکتا ہے،کمیٹی کے ارکان کشمیر کے بارے میں واقف ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کے الزامات نے ان کی پوزیشن کو کمزور کردیا ہے ، مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکہ کا کردار شرمناک ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2017 - 18:03
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔