مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں دنیا کے سب سے یخ بستہ گاؤں اومیاکون کا درجہ حرارت منفی 71 تک گر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے اس گاؤں کی سردی ناقابل برداشت ہے اومیاکون کا درجہ حرارت ان دنوں منفی 71 تک گر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردی کی شدت کا حال یہ ہے کہ شہری گاڑی بند ہونے کے ڈر سے سارا دن اسے رننگ حالت میں رکھتے ہیں۔ 500 افراد پر مشتمل آبادی کے اس گاؤں کے لوگوں کی زیادہ تر خوراک ہرن کا گوشت ہے۔ یہاں قبرکی کھدائی سب سے مشکل مرحلہ سمجھا جاتا ہے جس میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 15 جنوری 2017 - 11:09
روس میں دنیا کے سب سے یخ بستہ گاؤں اومیاکون کا درجہ حرارت منفی 71 تک گر گیا ہے۔