مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 39 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دوسری طرف ننگرہار میں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 65 گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گورنر ننگرہار کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ ضلع غنی خیل میں ایک چھاپے کے دوران 6 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4 عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔ شمال مشرقی صوبہ کپیسا میں سرکاری فورسز نے 21 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق کارروائیاں ضلع تغاب میں چار مقامات پر کی گئیں اور اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلمند میں فضائی کارروائی میں 12 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کا کہناہے کہ فضائی کارروائی گارم سیر کے علاقہ میں کی گئی اور اس دوران 12 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہے، ادھرننگرہار میں داعش کے ارکان نے 65 گھروں کو نذر آتش کر دیاہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2017 - 19:41
افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 39 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دوسری طرف ننگرہار میں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 65 گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔