ترکی کی پولیس نے استنبول میں سال نو کے موقع پرنائٹ کلب پرہونے والے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی پولیس نے استنبول میں سال نو کے موقع پرنائٹ کلب پرہونے والے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 2 چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں دہشت گردوں کو کا تعلق چین کے اقلیتی ایغور قبیلے سے ہے،جب کہ ترکی کی عدالت نے دونوں ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ترک پولیس نے دونوں ملزمان کو 13 جنوری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں عمر عاصم اور ابولیزی عبدالحمیتی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے بتایا جاتا ہے۔