امریکی فوج نے گذشتہ برس قندوز آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا تاہم تحقیقات کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فوج نے جو کچھ کیا وہ اپنے دفاع میں کیا اسکا مقصد لوگوں کو مارنا نہیں تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے گذشتہ برس قندوز آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا تاہم تحقیقات کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فوج نے جو کچھ کیا وہ اپنے دفاع میں کیا اسکا مقصد لوگوں کو مارنا نہیں تھا۔ امریکی فوج کے مطابق تحقیقات کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ پچھلےسال قندوز آپریشن میں 33 شہری مارے گئے، قندوز آپریشن افغان اور امریکی افواج نے گزشتہ برس نومبرمیں کیا تھا۔ جمعرات کو شائع شدہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ امریکی اور افغان آرمی نے طالبان کے خلاف کارروائی کے دوران قندوز شہر کے علاقے بوز جوابی اقدام کیا تھا اور فضائی فورس کو مدد کے لیے طلب کیا تھا۔