ہندوستان میں چھٹیاں نہ ملنے پر سیکیورٹٰی اہلکار کی فائرنگ سے 4 سینئرز افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں چھٹیاں نہ ملنے پر سیکیورٹٰی اہلکار کی فائرنگ سے 4 سینئرز افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں سیکیورٹی کمپنی ’’دی سینٹرل سیکیورٹی فورس‘‘ کے اہلکار نے اپنے سینئرز سے چھٹی کی درخواست کی لیکن چھٹی نہ ملنے پر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 سینئر افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک افسر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔ اورنگ آباد پولیس چیف  کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار ذہنی مریض ہے جب کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے پاس کسی قسم کا ہتھیار موجود نہیں تھا۔