مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صوبے خوست میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے دو کمانڈروں سمیت چار شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حقانی نیٹ ورک کے دو کمانڈر نذر جان اور روح اللہ شامل ہیں، حقانی نیٹ ورک کا بم نصب کرنے پر مامور شدت پسند اور اسلحہ سپلائی کرنے والا بھی حملے میں مارا گیا۔ امریکی فورسز نے گذشتہ روز عزیز کالا کےعلاقے میں شدت پسندوں کی کار کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا، اسی علاقے سے حقانی نیٹ ورک کا خودکش حملوں کا ماہر بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جنوری 2017 - 21:49
افغان صوبے خوست میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے دو کمانڈروں سمیت چار شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔