امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو مشیر کا عہدہ ملنے پر اعتراض کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اقربا پروری کے الزام میں اس کی تحقیق کی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو مشیر کا عہدہ ملنے پر اعتراض کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اقربا پروری کے الزام میں اس کی تحقیق کی جائے۔ ڈیموکریٹس کے ایک گروپ نے خط کے ذریعے جسٹس ڈپارٹمنٹ اور سرکاری آفس برائے اخلاقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تعیناتی کو اقربا پروری کے قانون کی روشنی میں دیکھا جائے۔ کانگریس میں ڈیموکریٹس کے اس خط کے مطابق قانون برائے اقربا پروری کے تحت جیرڈ کشنر کی تعیناتی پر مضبوط کیس بنتا ہے اور اس کے تحت صدر کے رشتے دار کا وہائٹ ہاؤس میں کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے ان الزامات کو رد کر دیا گیا ہے۔