نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق شرمسار ویڈیوز روس کے پاس ہونے کی خبروں پر روسی حکومت نے چپ کا روزہ توڑدیا، روسی وزارت خارجہ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق شرمسار ویڈیوز روس کے پاس ہونے کی خبروں پر روسی حکومت نے چپ کا روزہ توڑدیا، روسی وزارت خارجہ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے خفیہ اداروں پر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق شرمسار کرنے والے مواد حاصل کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے، ترجمان نے اِن الزامات کو من گھڑت اور تعلقات خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی مذمت کی ہی انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جھوٹی خبر، یہ پوری طرح سے سیاسی طور پر کیچڑ اچھالنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے غیر مصدقہ دعووں کے مطابق روس کے پاس نو منتخب صدر کے طوائفوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں معلومات ہیں اور مزید یہ کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم کا ماسکو کے ساتھ خفیہ بات چیت کا سلسلہ بھی تھا۔