مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستان ڈیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں یکے بعد دیگرے ہونیوالے دھماکوں کے نتیجے میں 50افراد ہلاک ہوگئے تھے ، ہلاک ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتکاروں بھی شامل ہیں ان دھماکوں میں 100سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ۔
اطلاعات کے مطابق گورنر قندھار کے گیسٹ ہاو¿س میں ہونیوالے خودکش حملے میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتی اہلکاروں سمیت 9افراد مارے گئے ، دھماکے وقت متحدہ عرب امارات کے سفیرجمعہ محمد عبداللہ الکابی اپنے ساتھیوں سمیت افغان حکام کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے ، زخمیوں میں اماراتی سفیربھی شامل ہے ۔
دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے لوگوں کی قتل وغارت گری کی کوئی انسانی ، اخلاقی یا مذہبی دلیل نہیں جو لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔ امارات بھی وہابی دہشت گردوں کا اہم حامی ملک ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جنوری 2017 - 15:12
گزشتہ روز افغانستان میں یکے بعد دیگرے ہونیوالے دھماکوں کے نتیجے میں 50افراد ہلاک ہوگئے تھے ، ہلاک ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتکاروں بھی شامل ہیں۔