مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کو وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر کے طور پر مقرر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو وائٹ ہاؤس کا سینئر مشیر بنانے کا اعلان کیا، جو ایک پراپرٹی ڈیولیپر اور پبلشر ہیں۔ جیرڈکشنر اپنے سسر کی انتخابی مہم میں پیش پیش تھے، اس کے علاوہ ان کا کوئی سیاسی کردار نہیں اور نہ ہی ان کے پاس کبھی کوئی سیاسی عہدہ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق 35 سالہ کشنر وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رینس پرائیبس اور چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینون کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ گذشتہ روز اپنے داماد کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا، جیرڈ کشنر صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایک شاندار اثاثہ اور قابل اعتماد مشیر رہے ہیں اور مجھے انھیں اپنی ٹیم میں بحیثیت کلیدی قائدانہ کردار شامل کرنے پر فخر ہے۔ادھر کشنر نے اس نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
اجراء کی تاریخ: 10 جنوری 2017 - 14:28
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کو وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر کے طور پر مقرر کردیا ہے۔