شام میں ترکی کی سرحد پر واقع شامی شہر اعزاز میں بم دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد اور رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں ترکی کی سرحد پر واقع شامی شہر اعزاز میں بم دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک مصروف بازار میں ہوا جس میں درجنوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شام کی انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کا کہنا ہے کہ دھماکہ شام کے شمالی شہر اعزاز میں ایک کورٹ ہاؤس کے سامنے ہوا اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد عام شہری ہیں جبکہ درجنوں افراد کے زخم شدید نوعیت کے ہیں۔یہ شہر ترک سرحد کے قریب واقع ہے اور وہابی دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے۔ ادھر ترک افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 21 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ترک افواج کی جانب سے داعش کے 12 ٹھکانوں کو جنگی طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔