امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں امریکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکٹیکل سکیورٹی آپریشن سینٹرز قائم کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں امریکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکٹیکل سکیورٹی آپریشن سینٹرز قائم کرے گا۔21 صفات پر مشتمل ایک دستاویز کے مطابق امریکہ کے اعلیٰ عہدیدار نے افغانستان اور عراق کا نام بھی ان ممالک میں شامل کیا ہے جہاں باراک اوبامہ کی انتظامیہ اس طرح کے سینٹرز قائم کررہی ہے۔ دستاویز میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ سینٹرز کہاں قائم کیے جائیں گے، انھیں کون چلائے گا اور انھیں کیسے چلایا جائے گا۔اس میں کہا گیا ہے کہ 'ہم اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکٹیکل سیکیورٹی آپریشن سینٹرز اہم ممالک میں تعمیر کررہے ہیں جن میں افغانستان، عراق اور پاکستان شامل ہیں۔