مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے روس کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر سابق سوویت ریاستوں لتھوانیا،اسٹونیا اورلیٹویا میں اپنی اسپیشل آپریشنز فورسز تعینات کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سابق سوویت ریاستوں میں ممکنہ روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر امریکہ نے ان ممالک میں اپنے فوجی تعینات کردیئے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کی جانب سے بالٹک سمندر اور یوکرائن میں مداخلت کے بعد ان ممالک میں روس کے حملوں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر پینٹاگون میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے سربراہ جنرل ریمنڈ ٹی تھامس نے حال ہی میں بالٹک ریاستوں کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران جنرل ریمنڈ کا کہنا تھا کہ لتھوانیا،اسٹونیا اور لیٹویا کی مختصر فوج امریکی قیادت کے لیے بے تاب ہیں، جب کہ ماسکو ان ممالک میں امریکی فوج کی خاموش تعیناتی سے بھی آگاہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 جنوری 2017 - 19:52
امریکہ نے روس کے ممکنہ حملے کے خطرے کو بہانہ بنا کر سابق سوویت ریاستوں لتھوانیا،اسٹونیا اورلیٹویا میں اپنی اسپیشل آپریشنز فورسز تعینات کردی ہیں۔