ترکی کے شہر استنبول کے ضلع فاتح کے ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول کے ضلع فاتح کے ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع فاتح کے ایک ریسٹورنٹ میں نامعلوم حملہ آوروں نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ترک حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 ہے اور وہ مسلسل فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی میں نئے سال کے موقع پر بھی ایک نائٹ کلب میں فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہو گئے تھے حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی تھی۔